• 1
  • 2
  • 3
  • Aiwan e Quaid-1
  • Auditorium
  • Committee-room-02
  • Committee-room-03
  • Exhibition-Hall-02
  • Quaids-gallery-01
  • meeting-room-02

آئیے سوچیں۔ ہم نے پاکستان کو کیا دیا!

ابھی تو سرزمینِ پاکستان پر ایسے بہت سے انسان ہنس، بول، چل پھر رہے ہیں جنہوں نے پاکستان بنتے دیکھا۔ تاریخ کی کتابیں بھی بتاتی ہیں اور یہ شاہدانِ زندہ بھی کہ یہ سرزمین،ہمارے بزرگوں نے کتنی طویل اور صبر آزما جدوجہد، جان و مال اور عصمتوں کی کتنی ناقابل فراموش قربانیاں دے کر ایک آزاد وطن کی صورت میں ہمارے لئے اور ان کیلئے حاصل کی جو آج یہاں زندگی گزار رہے ہیں

ہمارا پاکستان، قائداعظم کا پاکستان

پاکستان میں بعض نام نہاد آزادخیال حلقے روز اول ہی سے یہ ثابت کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ پاکستان کو ایک لادین (سیکولر) ریاست بنانا چاہتے تھے۔گذشتہ کچھ عرصہ سے ان لوگوں کی اس مہم میں تیزی آگئی ہے اور وہ ذرائع ابلاغ اور کانفرنسوں کے توسط سے اپنے جن نظریات کا پرچار کر رہے ہیں اس سے بعض پاکستانیوں اور خصوصا ہماری نوجوان نسل کے ذہنوں میں خلفشار پیدا ہوسکتا ہے۔ یہ لوگ ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ہمیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ قائداعظمؒ پاکستان کو ایک ایسا ملک بنانا چاہتے تھے جس میں مذہب کا تعلق صرف شہری کی ذات تک محدود رہے اور مملکت کے امور میں مذہب کا کوئی عمل دخل نہ ہو۔ یہ حضرات بھول رہے ہیں کہ سرسید احمد خان سے لیکر قائد اعظم تک سب مسلمان رہنمائوں نے اسلام کو ہی مسلمان قومیت کی بنیاد ٹھہرایا اور دین اسلام کو ملک کے تمام امور میں ایک جاری وساری نظام کی حیثیت دی اور وہ اس لیے کہ یہی ارشاد ربانی ہے۔ علامہ اقبال نے تو بہت ہی واضح الفاظ میں کہا کہ

جدا ہودیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

نظریہ پاکستان کونسل اسلام آبادکا نقطہ نظریہ ہے کہ لادینی ملک اور معاشرہ بے یقینی، ذہنی خلفشار اور بے سمتی کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے۔ اگرحالات و واقعات اورتحریک پاکستان کا مطالعہ کسی خارجی گمراہ کن تحریک سے متاثرہوئے بغیر کیا جائے تو ہرمصنف مزاج ذہن تسلیم کرے گا، کہ اسلام ہی قیام پاکستان کی بنیاد ہے۔
نظریہ پاکستان کونسل (ٹرسٹ)کے مقاصد میں سے ایک یہ ہے کہ پاکستان کی نظریاتی بنیادوں کو اجاگر کرے اور پاکستان کی نظریاتی اور دینی بنیادوں پر ہونے والے اعتراضات اور حملوں کا توڑ کرے تاکہ وطن عزیز مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ سکے اور ہم بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے تصور پاکستان کے مطابق وہ اعلیٰ وارفع مقام حاصل کر سکیں جن کے لیے یہ ملک حاصل کیا گیا تھا

            زاہد ملک
                        چیئرمین، نظریہ پاکستان کونسل، اسلام آباد

روح پیام نظریہ پاکستان کونسل

ہم جو بھی ہیں جہاں بھی ہیں، جیسے بھی ہیں اور جس قدر بھی کر پائیں ہمیں اس وطن کی مٹی کا خود پر عائد قرض اتارتے رہنا ہے۔ ہمارے پیشِ نظر رہنا چاہئے کہ شعوری اور لاشعوری طور پر ہمارا ہر قدم دراصل مادرِ وطن سے وفا یا پھر خدانخواستہ بے وفائی کا جواز فراہم کرتا ہے۔ اسلئے نظریہ پاکستان کونسل نے اپنا ماٹو ہی ایک ایسے پیغام کو بنایا ہے جو ہمیں ہر وقت ہر لمحہ خدمتِ وطن کے حوالے سے خود احتسابی پر مائل ہی نہیں، مجبور بھی کرتا رہے اور اس پاک وطن کی مٹی پر چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے ہم اپنے ضمیر، اپنے قلم، اپنے عمل ، اپنی گفتگو یہاں تک کہ اپنے تمام احساسات سے مخاطب ہو کر یہ جملہ آپ ہی آپ دہراتے رہیں کہ

آئیے سوچیں۔ ہم نے پاکستان کو کیا دیا 

وڈیوز

قائداعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ 66 ویں برسی کے موقع پر قرآن خوانی
All Pakistan Conference Reference Part 2
All Pakistan Conference Reference Part 1
گول میز کانفرنس 1965 سے ضرب عضب تک پارٹ 1
Round Table Conference Part 2
Round Table Conference Part 1
افتتاحی تقریب سرگودھا چیپٹر 23-8-2014 پارٹ 2
افتتاحی تقریب سرگودھا چیپٹر 23-8-2014 پارٹ 1
این پی سی گولڈ میڈل ایوارڈ 2014 تقریب
ہفتہ اقبال گول میز کانفرنس پارٹ 2
ہفتہ اقبال گول میز کانفرنس پارٹ 1
یوم تکبیر پارٹ 2
یوم تکبیر پارٹ۱
نقطہ نظر پارٹ 3
نقطہ نظر پارٹ 2
نقطہ نظر پارٹ 1
جھروکہ آرٹ گیلری ایگزیبیشن مکمل وڈیو
جھروکہ آرٹ گیلری ایگزیبیشن
Previous Next Play Pause
1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18