قائداعظمؒ کی برسی پر فیصل مسجد میں نظریہ پاکستان کونسل کے زیرِ اہتمام قرآن خوانی

 

اسلام آباد۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی انہترویں برسی کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام فیصل مسجد میں قرآن خوانی کا روایتی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر قائد کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کے علاوہ قیامِ پاکستان میں قائد کی بے مثال کاوشوں، سیاسی بصیرت، اصول پسندی اور قائدانہ صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ مقررین نے روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کی زبوں حالی پر اُن سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے برمی افواج کے ظلم و ستم کی زبردست الفاظ میں مذمت کی اور اقوامِ متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ تشدد اور جبر و ستم کے اس سلسلے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔قرآن خوانی میں فیض الاسلام سکول کے طلبہ، گرل گائیڈایسوسی ایشن کی طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


انجم خلیق

ڈائریکٹر (میڈیا)

0322-5370347