رسائل

اردو ماہنامہ نظریہ

اردو ماہنامہ نظریہ کونسل کا اردو ماہنامہ "نظریہ" گذشتہ 11برس سے شائع ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے فروغ کے حوالے سے ملک کے معروف اہلِ قلم کی تازہ نثری/شعری تخلیقات کے ساتھ ساتھ مستند کتابوں سے نظریاتی اہمیت کے حامل مضامین اور اقتباسات بھی شامل کئے جا تے ہیں تاکہ قارئین عرصۂ موجود میں پاکستان کو درپیش مسائل کے علاوہ اپنی تاریخ، نظریاتی اساس اور پاکستان کے حصول کے لئے دی گئی قربانیوں سے آگاہ رہیں۔


انگریزی ماہنامہ" "The Quaid's Concept

کونسل کے پیغام کو انگریزی زبان و ادب سے وابستہ پاکستانی قارئین اور سفارتی و بین الاقوامی حلقوں تک پہنچانے کے لئے ماہنامہ The Quaid's Conceptگذشتہ دو برس سے نظریہ پاکستان اور پاکستانیت کی ترویج کے لئے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔