قائداعظمؒ کی صاحبزادی کی رحلت پر قراردادِتعزیتقائداعظمؒ کی صاحبزادی کی رحلت پر قراردادِتعزیت

اسلام آباد۔ڈاکٹر نعیم غنی چیئرمین نظریہ پاکستان کونسل کی صدارت میں مجلسِ عملہ کا حالیہ ماہانہ اجلاس ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی صاحبزادی محترمہ دینا واڈیا کی رحلت پر ایک خصوصی تعزیتی قرار داد میں دلی صدمے کا اظہار کیا گیا۔ اراکینِ مجلسِ عاملہ نے کہا کہ قوم بانی پاکستان کی صاحبزادی اور پاکستان کی ایک مخلص خیر خواہ تھیں جنہیں قوم احترام کی نظر سے دیکھتی ہے اور اُن کی وفات پر غم زدہ ہے۔ وہ قائداعظمؒ کی آخری نشانی تھیں جن کے چلے جانے سے قائد کی خاندانی تاریخ کا ایک باب ختم ہو گیا تا ہم وطنِ عزیز قائد کی ایک ہمیشہ قائم رہنے والی عظیم نشانی ہے جس کے تحفظ اور تعمیر و ترقی ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ قائداعظمؒ نے اس ملک کے حصول کی جدوجہد میں جہاں ایک طرف اپنی صحت اور آرام و آسائش کو نظر انداز کیا وہاں اس عظیم کام کی انجام دہی میں ہمہ تن اور ہمہ وقت مصروف رہنے کے باعث وہ اپنی خاندانی مصروفیات کو بھی پورا وقت نہ دے سکے جس کی بنا پر ان کی صاحبزادی پاکستان میں مقیم نہ رہ سکیں جس کا قائد کو بے حد ملال رہا۔محترمہ نے زندگی کا ایک بہت طویل عرصہ پاکتان سے باہر گزارنے کے باوجود کسی مرحلے پر بھی پاکستان سے اپنے قلبی تعلق کو نظر انداز نہیں کیا۔ وہ اپنی نجی زندگی میں قائد ہی کی طرح ایک بااصول ، باوقار اور ذمہ دار شخصیت تھیں جنہیں اُن کے رکھ رکھائو اور بے داغ کردار و عمل کی بدولت ہمیشہ احترام کی نظر سے دیکھا گیا ہے۔ قرار داد میں محرحومہ کی اُخروی زندگی میں رحمتِ خداوندی کی فراوانی کی دعا کی گئی ۔ محترمہ نے 98برس کی عمر میں حال ہی میں نیوریارک سٹی میں داعی اجل کو لبیک کہا۔


انجم خلیق

ڈائریکٹر (میڈیا)

0322-5370347