نظریہ پاکستان کونسل کے اغراض و مقاصد

1.     پاکستانیت اور اسلام کے پیغام کو بطریقِ احسن عام کرنے کے لئے ٹرسٹ نے جو اغراض و مقاصد متعین کئے ہیں ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

2.    قائداعظم محمد علی جناح  ؒ کے نظریہ پاکستان کے بارے میں شعور و آگہی اور اس کی تفہیم، تبلیغ اور عزت و تکریم اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کیلئے کام کرنا۔

3.    پاکستان کی نظریاتی اساس کا تحفظ و دفاع اور اس کے استحکام اور روشن مستقبل پر ایمان و ایقان کو محکم تر کرنے کے لئے جدوجہد کرنا۔

4.    قیامِ پاکستان کے تصورات اور امنگوں کے مطابق مملکت پاکستان کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود میں سول سوسائٹی اور عامۃ الناس کے کردار اور ذمہ داریوں کو اجاگر کرنا اور ادائیگی فرض کی جوت جگانا۔

5.    ہر پاکستانی میں بلا امتیازِ عقیدہ و مذہب، رنگ ونسل اور ذات پات پاکستان سے لازوال محبت وابستگی، اخوت و یک جائی، ایثار و قربانی اور صداقتِ عمل کے احساسات و جذبات کو فروغ دینا۔

6.    قائداعظمؒ کے ماٹو'کام کام اور کام' نیز'ایمان، اتحاد، تنظیم' پر عمل اور اسے قومی شعار بنانے لئے جدوجہد.

7.    تعلیماتِ قائداعظم کے مطابق معاشرے میں امانت، اعتماد ، قانون کی بلا استثنیٰ پیروی، صلاحیت اور میرٹ کے احترام کا ماحول پیدا کرنا۔

8.    پاکستان کے روشن مستقبل اور پاکستان کو درپیش مسائل کے بارے میںفکری راہنمائی مہیا کرنا۔

9.    وطنِ عزیز کی تعمیر و ترقی کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس بارے میں ضروری امور کی نشاندہی اور آگہی کیلئے مجالس مذاکرہ منعقد کرنا۔