• 1
  • 2
  • 3
  • Aiwan e Quaid-1
  • Auditorium
  • Committee-room-02
  • Committee-room-03
  • Exhibition-Hall-02
  • Quaids-gallery-01
  • meeting-room-02

تصویری نمائش اور مصورانہ شہ پارے

جشنِ آزادی بینر پر جملے تحریر کرنے کی ابتدائی کارروائی کے بعد محترم چیئرمین این پی سی نے قائد پکچرز گیلری میں منعقدہ تصویری نمائش کا افتتاح کیا۔ متذکرہ نمائش میں بانی ٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کی تحریکِ پاکستان کے دوران سیاسی سرگرمیوں کی یادگار اور نادر تصاویر رکھی گئی ہیں جن کا مقصد عوام الناس خصوصاً نئی نسل کو تشکیلِ پاکستان کے مراحل میں قائد کی مصروفیات سے آگاہ رکھنا ہے۔ یہ نمائش بھی تقریباتِ آزادی کے افتتاح تک جاری رہی جس کو ہر روز مختلف اسکولوں اور کالجوں کے وفود اور فاطمہ جناح پارک میں آنے والوں کی کثیر تعداد ے ملاحظہ کیا۔

نمائش کا دوسرا حصہ سرزمین وطن کے مختلف مناظر، عوام کے طرزِ بود و باش اور دیہی اور شہری زندگی کے شب و روز کی نقش گری پر مشتمل تھا جس میں ملک کے معروف مصوروں کے شاہپارے رکھے گئے تھے۔ ان تصاویر کی فراہمی میں کونسل کو منصور راہی آرٹ سٹوڈیوز کی کوارڈینیٹر مسز ۔۔۔۔۔ ایس خان کی خصوصی معاونت حاصل رہی جبکہ مہمانوں کی تواضع کیلئے ٹھنڈے مشروبات مری بروری کی طرف سے فراہم کئے گئے تھے۔