نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائد میں حسینیہ سیمینار

امام عالیٰ مقام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر سے دہشت گردی و فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد: (پ ر) نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان قائد میں نواسہء رسول سید الشہداء حضرت امام حسین ؑ کے یوم شہادت کے سلسلے میں حسینیہ سیمینار منعقد ہوا۔ ممتاز دانشور ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین مرکزی امام حسین کونسل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ حضرت امام عالیٰ مقام نے میدان کربلا میں اپنی اور اپنے ساتھیوں کی قربانی دے کر اپنے نانا کے دین اسلام کو قیامت تک کے لئے زندہ جاوید بنا دیا نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے کہا کہ تعلیمات امام عالیٰ مقام پر عمل کرتے ہوئے دہشت گردی اور فرقہ واریت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ ممتاز بیروکریٹ موسیٰ رضا افندی نے کہ حضرت امام عالیٰ مقام نے مظلوم عوام کو ظالم سے جنگ کرنے کا منفرد طریقہ سکھا دیا۔ حسینی مشن چلتے ہوئے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل کیا جائے۔ ممتاز سکالر ڈاکٹر علامہ عمر ریاض عباسی نے کہا کہ اما م عالیٰ مقام اور ان کی تعلیمات کو یو نیورسٹیوں سے لے کر پرائمری سطح تک نصاب کا حصہ بنائے۔علامہ ڈاکٹر حسین احمد ہمدانی نے کہا تمام اولیا ء کرام نے سانحہ کربلا کو تبلیغ اسلام کا زریعہ بنایا۔ لائنز کلب اسلام آباد کے چیئرمین سبطین رضا لودھی نے کہا کہ حضرت امام حسین کی تعلمیات پر عمل کرتے ہوئے دنیا بھر کے تنظیمیں انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔ ممتاز صحافی اور سرائیکی ادبی اکیڈمی اسلام آباد کی چیئر پرسن ڈاکٹر سعدیہ کمال نے کہا کہ سرائیکی اور پاکستانی زبانوں کے مرثیہ نگاروں نے امام عالیٰ مقام کی تعلمات ہر گھر پہنچا دیں۔ زیب النساء اعوان نے کہا کہ کربلا میں امام عالیٰ مقام کے ساتھ حضرت سید ہ زینب کی قیادت میں خواتین نے بھر پور حصہ ادا کیا۔ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر میڈیا حمید قیصر نے نظامت کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے تمام حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں