
زاہد ملک آڈیٹوریم
- عمارت میں ہر اعتبار سے مکمل 350نشستوں پر مشتمل ایک شاندارآڈیٹوریم ہے جس کے خوبصورت سٹیج پر بیس سے زائد آرائشی نشستوں کی گنجائش ہے۔
- آڈیٹوریم ایک کشادہ لابی سے ملحق ہے جس میں مرکزی دیوار پر ایک فکر افروز میورل میں محمد بن قاسم کی برصغیر میں آمد سے لے کر تحریکِ پاکستان ، قیامِ پاکستان کیلئے کی گئی ہجرت ، قائداعظم، علامہ اقبال، محترمہ فاطمہ جناح اور سرسید احمد خان کے سنگی مجسمے اور پاکستان کی زرعی اور صنعتی ترقی سے لے کر پاکستان کے ایٹمی قوت بن جانے تک کی تاریخ کو منقش کیا گیا ہے۔
خصوصیات
- 1۔نشستیں 350
- 2۔مکمل ساؤنڈ پروف
- 3۔مکمل ائیر کنڈیشنڈ
- 4۔سٹیج پر سات خوبصورت نشستیں
- 5۔جدید ترین PA سسٹم بمہ اضافی مائیک
- 6۔ڈریسنگ روم
- 7۔سپاٹ لائٹس
- 8۔متصل واش روم