ارحم علیم نےOxford Universityسے قانون کا امتحان پاس کیا ہے۔ارحم کو پھولوں سے، جنگلوں۔ سے جانوروں سے بہت محبت ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارنا بھی پسند ہے۔انسانوں سے پیار کرتی ہیں۔اپنے جیسے اچھے انسانوں کے ساتھ مل کر دنیا میں امن و امان اور بہتری کے لئے بہت سارے کام کرنا چاہتی ہیں۔ ارحم کہتی ہیں کہ رب تعالی نے اتنی پیاری دنیا بنا کر ہم کو تحفہ دیا ہے تو ہم انسانوں کو اس تحفے کو بہت سنبھال کر اور بہت پیار کے ساتھ رکھنا چاہیئے۔