
ہندوؤں کا خیال تھا پاکستان علیحدہ ہوکر تین ماہ بھی نہ چل پائے گا: میاں محمد جاوید
ہندوستان سے علیحدگی کی بنیاد پاکستان کا دو قومی نظریہ ہے: رزینہ عالم خان
اسلام آباد (پ ر) پاکستان ایک ایسی نعمت خداوندی ہے جسے ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں سے حاصل کیا۔ ہندوؤں کا خیال تھا کہ علیحدہ ہونے والا پاکستان تین مہینوں کے اندر ہمارے پاس واپس آ جائیگا۔ تاہم قائد اعظم کی دانشمندانہ قیادت میں دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نہ صرف دگرگوں حالات میں اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا بلکہ پاکستان نے قلیل مدت میں ترقی و استحکام بھی حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے چیئرمین میاں محمد جاوید نے یوم آزادی کی صبح پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے نیشنل گرل گائیڈز کی طالبات، بچوں، والدین اور عمائدین شہر سے کہا کہ آج پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت ہندوستان کو شکست دے کر عالمی طاقتوں کی برادری میں بڑا عزت و وقار حاصل کرلیا ہے۔ پاکستان کا دفاع اس قدر محفوظ ہو چکا ہے کہ سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان کم ضکے ساتھ دفاعی معاہدے کر رہے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور بہت باصلاحیت ہیں اس لیے پاکستان کے مستقبل کو کوئی خطرہ نہیں۔ این پی سی کے منصوبہ تعلیم نیٹ ورک پاکستان کی چیئرپرسن محترمہ رزینہ عالم خان نے کہا کہ ہمارا مقصد نئی نسل کو دو قومی نظریہ سے روشناس کرانا ہے تاکہ وہ نہ سمجھ سکیں کہ ہم ہندوستان سے کس بنیںاد پر الگ ہوئے اور وہ کون سے بنیادی باتیں ہیں جو مسلمانوں کو ہندوؤں سے منفرد کرتی ہیں؟۔ اس قبل ازیں پرچم کشائی کے بعد تمام شرکاء نے وطن عزیز کا قومی ترانہ پڑھا اور حافظ اکرام محمود نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے اجتماعی دعا کی۔ اس موقع پر این پی سی کے سینئر وائس چیئرمین فیصل زاہد ملک، مجلس عاملہ کے سینئر اراکین نرگس ناصر، ایمبیسیڈر صلاح الدین چوہدری، ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس سلطان حامد ملک، ڈائریکٹر میڈیا و پروگرامز حمید قیصر،سینئر گرل گائیڈ ماہ نور علی و دیگر عہدیداران اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد شریک تھ

