نظریہ پاکستان کونسل ٹرسٹ کے بانی چیئرمین زاہد ملک مرحوم کی 10ویں برسی پر کونسل کے افسران و کارکنان انکی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے دعائے مغفرت کر رہے ہیں

ممتاز صحافی، دانشور، ہلال امتیاز و ستارہ امتیاز جیسے قومی اعزازات پانے والے جناب زاہد ملک کا سب سے بڑا کارنامہ تصنیف “مضامین قرآن” کی اشاعت ہے جو یقیناً انکے لیے صدقہ جاریہ اور بخشش کا ساماں ثابت ہوگی۔ مرحوم زاہد ملک ہمہ جہت شخصیت کے مالک ایک سیلف میڈ انسان تھے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر کئی سال مختلف سرکاری اداروں میں ملازمت بھی کی بعد ازاں ملک صاحب نے عملی صحافت میں قدم رکھا اور تھوڑے ہی عرصے میں اسلام آباد سے ایک انگریزی روزنامہ “دی پاکستان آبزرور” جاری کیا جو آج تک تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔ ملک صاحب کئی خوبیوں کے مالک ایک خوش مزاج و خدا ترس انسان تھے۔ اللہ پاک نے انکی محنت و ریاضت کی بدولت انہیں زندگی کی تمام بنیادی ضرورتوں سے نوازا بلکہ عزت و وقار بھی بخشا۔ آج انکی 10ویں برسی ہے۔ ہم دعاگو ہیں اللہ پاک انہیں اپنے جوار رحمت میں خاص مقام عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

اپنا تبصرہ بھیجیں